“ایشیائی ترقیاتی بینک: پاکستان میں معاشی بہتری کا امکان”

“پاکستان میں معاشی بہتری: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ”

پاکستان میں معاشی بہتری کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے تحت اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
اور معاشی ترقی میں اضافے کا امکان ہے۔
ستمبر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 24 -2023 میں پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
جبکہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کی طرف سے فراہم کیے گئے 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی قرض نے ملکی میں معاشی استحکام لانے میں مدد کی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں سال جولائی میں تین سالہ 7 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا معاہدے طے پایا تھا۔
، جبکہ قرض کی باضابطہ منظوری کے لیے فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ۔
جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پُر امید ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں