پی ٹی آئی جلسے کی تیاری: قانونی کارروائی کے باوجود ہدایات پر عمل
پی ٹی آئی جلسے میںکوئی رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے : مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔
لاہور کے تمام داخلی اور خارجی دروازے جلوس کے شرکاء کے لیے کھلے رکھے جائیں۔
وزیر اعلی نےہدایت کی کہ جلسے گاہ کی طرف جانے والی تمام راستے ، سڑکیں اور رنگ روڈ بند نہ کیے جا ئیں۔
تاہم کسی بھی جماعت کو قانون کو ہاتھ میں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت میں پی ٹی آئی کاقافلہ لاہور کی طرف رواں دواں ہے۔
بیرسٹر گوہر،عامر مغل اور شعیب شاہین روات سے لاہور روانہ ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماوں نےاپنے پیغام میں کہا کہ موٹروے سے راستے بند ہیں ۔
جی ٹی روڈ سے لاہور آئیں،قوم بانی تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے روانہ ہوگئے ،وہ صوابی پہنچ کر مختصر قیام کریں گے۔
،کارکنوں سے خطاب کے بعد لاہور جلسہ کیلئے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں