صدر منتخب ہوا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کروں گا” : “ڈونلڈ ٹرمپ

“سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق بڑی پیشکش”

صدر منتخب ہوا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر و ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کروں گا۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب ہوا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کروں گا ۔
جس کا مقصد ایران کے ساتھ دشمنی کو ختم کرنا ہے۔
تاہم ٹرمپ نےیہ نہیں بتایاکہ وہ ایران کےساتھ کس قسم کامعاہدہ کریں گے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرینی صدرروس سےمعاہدہ کرکےجنگ سےبچ سکتےتھے۔
روسی صدرکےساتھ بدترین معاہدہ بھی یوکرین کی موجودہ تباہی سےبہترتھا۔
یوکرینی صدرنےاپنےہاتھوں سےاپنےعوام کامستقبل تاریک اورملک تباہ کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدرمرنےوالےعوام اورجنگ میں تباہ ہونےوالےشہروں اورقصبوں کوواپس نہیں لاسکتے۔
ہم ایک ایسے شخص کواربوں ڈالردیناجاری رکھےہوئےہیں جس نےاپناملک تباہ کرلیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں