گورننس میں بہتری سے ہی محکمے متحرک ہوں گے: سرفراز بگٹی

گورننس میں بہتری: سرفراز بگٹی کا عوامی مسائل کے حل کا عزم

گورننس میں بہتری سے ہی محکمے متحرک ہونگے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گورننس میں بہتری سے ہی محکمے متحرک ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔
صوبے کے ہر ضلع میں جاکر عوامی مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بحالی امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قبائلی عمائدین اور عوام کا تعاون باعث ستائش ہے۔
عوامی مسائل کا احساس ہے، گورننس میں بہتری سے ہی محکمے متحرک ہوں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انتظامی افسران اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی مسائل کے حل پر مرکوز رکھیں۔
مقامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جائیں، عوام کو لمبے چوڑے طریقہ کار میں انتظار نہ کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت، تمام سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر امن کی شمیں روشن کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں