آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا : خواجہ آصف

پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت: خواجہ آصف

ارکان اسمبلی کا غائب ہونے پروپیگنڈا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا تاکہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں۔
جب کہ ارکان اسمبلی کے غائب ہونے کا جعلی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الحمداللہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ترمیم کی حمایت کریں۔
کوشش ہے کہ آج ہی آئینی ترامیم ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
ترمیم کا مقصد ہے کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں۔
سیاسی جماعتوں کی تجاویز آئین اور قانون کے تحت آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا ’کہا جارہا ہے کہ کچھ لوگ اغوا ہوئے ہیں، بتایا جائے کوئی خاتون اغوا ہوئی ہیں یا پھر کوئی اور ہوا ہے۔
سب لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں، یہ جعلی بیانیہ بنانے والی پارٹی جو ہے یہ وہی اس قسم کے بیان یا کہانی بنارہی ہیں‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں