آئینی ترمیم سے جلد انصاف: وزیراعظم کی اہم گفتگو

وزیراعظم کا دعویٰ: آئینی ترمیم سے جلد انصاف کی راہ ہموار

آئینی ترمیم سے عام آدمی کو جلد انصاف ملے گا، وزیراعظم
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے معاشی و سیاسی استحکام کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس سے عام آدمی کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا، آئینی بینچ میثاق جمہوریت کے وژن کی تکمیل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یقیناً اس آئینی ترمیم سے عام آدمی، جس کے قانونی معاملات سالوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔
اس کو انصاف نہیں ملتا، خاص طور پر جو وسائل نہیں رکھتا، جس کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔
آئینی ترمیم کی منظوری اور آئینی بینچ کی تشکیل سے اس عام آدمی کو آسانی ہوگی۔
اس کے معاملات جلد طے ہونے کی قوی امید ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں لندن میں شہید بینظیر بھٹو اور میاں نوازشریف کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت کے وژن کی بھی تکمیل ہے۔
اس وژن کی سچائی کی گواہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں