فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی: فواد چودھری

آئینی ترمیم کی صورت حال: فواد چودھری کا تجزیہ اور چیلنجز

فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی : فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہو گی ورنہ نہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں اور اب معاملہ آئینی عدالت پر ہے۔
سیاستدانوں نے آئینی ترمیم پر بات کرنی ہے تو یہ ترمیم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے باوجود آئینی ترمیم منظور نہیں ہو گی لیکن نمبرز پورے نہیں ہیں۔
تو ظاہر ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی توڑا جائے گا،۔
سمجھ نہیں آتی سب کچھ روند کر آئینی ترمیم کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی منظم نہیں ہے کیونکہ تنظیم نہیں لیکن وکلا منظم ہیں اور وکلا بھی میدان میں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک ہر صورت شروع ہو گی اور اس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اس لیے ان کے اہلخانہ کو خدشات ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں