گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس میں اقتصادی بہتری پر گفتگو
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، گورنر اسٹیٹ بینک کی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ تقریبات میں گورنراسٹیٹ بینک شریک ہوئے۔
، تقریبات میں گورنراسٹیٹ بینک نےعالمی ریٹنگ ایجنسیوں اور عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی اشاریوں کی بہتری کا جائزہ پیش کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے امید افزا اقتصادی منظر نامے کو اجاگر کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی،ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں،۔
چیلنجز سے نمٹنے کے لیےلازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب واضح طور پر نیچے جا رہی ہے۔
، بیرونی کھاتہ نمایاں طور پر بہتر ہوا، معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں