آئی پی پیز کی کیپٹل چارجز وصولیاں: 33 کمپنیوں کی ادائیگیوں کا انکشاف

کیپٹل چارجز میں آئی پی پیز کی 9 کھرب سے زائد وصولیاں

آئی پی پیز کی جانب سے کیپٹل چارجز وصول کرنے کا انکشاف
ملک میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپٹل چارجز وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں انکشاف کیا گیا ہے۔
کیپٹل چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے آئی پی پیز کو ادا کیے گئے ہیں۔
آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصولیاں کیں۔
وزارت پانی و بجلی کے تحریری جواب کے مطابق چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کئے۔
ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے۔
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے 120 ارب 37 کروڑ وصول کئے۔
کوئلے سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے۔
گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کئے۔
پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کئے۔
وزارت پانی و بجلی کے تحریری جواب کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 81 ارب 60 کروڑ وصول کئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں