آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور بجلی قیمتوں میں کمی، حکومتی اقدامات
مزید 8 آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی گئی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 5 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کر دیا گیا۔
جب کہ 8 مزید آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوئے اور معاہدوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ابرار احمد، ملک شاکر بشیر اعوان اور آسیہ ناز تنولی کے توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے۔
یہ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔
رواں سال وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے جب کہ حکومت پنجاب نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں