پاور سیکٹر میں اصلاحات: آئی پی پیز کے معاہدوں کی جانچ
آئی پی پیز سے معاہدوں کی جانچ پڑتال کی، وزیرتوانائی
نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی سے پاورسیکٹر میں جامع اصلاحات کاعمل شروع کردیا گیا۔
اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس عوام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کررہی ہے۔
حکومت نے بعض آئی پی پیز سے معاہدوں کی جانچ پڑتال کی۔
بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے۔ اصلاحات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔
حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔
نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،پاور سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اصلاحات سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
حکومتی اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں