تاریخ میں پہلی مرتبہ آفریدی چیف جسٹس آیا ہے‘شیخ رشید احمد

آفریدی چیف جسٹس سے انصاف کا علم بلند ہوگا: شیخ رشید

تاریخ میں پہلی مرتبہ آفریدی چیف جسٹس آیا ہے‘شیخ رشید احمد
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آفریدی چیف جسٹس آیا ہے۔
،آفردیوں نے سکھوں،برٹش،روس ،امریکہ سمیت بیالیس ممالک کو شکست دی تھی،یحیی آفریدی انشاء اللہ پاکستان میں انصاف کا علم بلند کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یہ بات عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئیر وکیل سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر صاحب نے بہت دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
یہ جو خواب دیکھ رہے تھے وہ سب چکنا چور ہوگئے ہیں ۔مجھے ایک مہینے کی گنجائش دی جائے۔
،کیوں کہ میری صحت ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ستائیسویں ترمیم کے خلاف کال دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے عزت بنائی ہے ،باقی سب نے ستیاناس کیا ہے ،اپنی عزت پر جھاڑو پھیر دیا ہے۔
اس وقت قاضی فائز عیسیٰ سے جو ہو رہا ہے وہ مجھے کہنے کی ضرورت نہیں۔لیکن میں ایک مرتبہ پھر چیف آف آرمی سٹاف سے درخواست کروں گا کہ جو بے گناہ غریب اور دیہاڑی دار مزدور عدالتی کارروائی کا شکار ہیں، انھیں رہا کیا جائے۔
عدالتوں میں آنا آسان کام نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چھبیسویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے۔
اور آج میں عوام کو بتانا چاہوں گا کہ یہ ترمیم ن شین اور باقیوں کے بھی گلے پڑے گی،انھیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ستائیسویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔اس پر اگر مولانا فضل الرحمان نے کال دی، تو سب کو لگ پتہ جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں