آئینی ترمیم: اختر مینگل کا پاکستان واپس آنے کا اعلان
مجوزہ آئینی ترمیم: اختر مینگل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کل پاکستان پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ساجد ترین اور اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
رہنما بی این پی ساجد ترین نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ بھی مارا ہے۔
ساجد ترین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں