“اختر مینگل کا بڑا فیصلہ: سینیٹرز کو استعفیٰ دینے کا حکم”
اختر مینگل کی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹرزکو استعفیٰ دینے کی ہدایت
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اخترمینگل نے ایوان بالا میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔
سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سردار اختر مینگل نے لکھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو فوری استعفیٰ دینے کا حکم دیتی ہے۔
اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو دونوں سینیٹرز کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔
قبل ازیں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ایوان بالا سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیمی بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔
چیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ سینیٹ کے 65 ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا۔
جب کہ سینیٹ کے 4ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں