“اسرائیلی جارحیت کا دفاع: ایران نے معمولی نقصان کی تصدیق کی”
اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے دفاع کیا، ایران
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے دفاع کیا ہے ،کچھ مقامات پر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران،خزستان اورایلام صوبوں میں فوجی مراکزکونشانہ بنایا جس میں کچھ مقامات پرمعمولی نقصان پہنچاہے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکاحق رکھتےہیں، اسرائیلی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔
اسرائیل کو اسی قوت کےساتھ جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔
تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں