ایران پر اسرائیلی حملے: تہران میں دھماکے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیل کا ایران پر حملوں کا آغاز، تہران اور کرج میں دھماکے ایران نے تصدیق کردی
اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا۔تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔
تہران کے قریب کرج شہر میں 5 دھماکے سنے گئے، ایران کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے۔
تہران فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت سے 10 افراد کو نکال لیا گیا۔
تہران میں دھماکوں کی ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام متحرک ہے کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
حملے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے، ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل اور مشرق وسطیٰ میں ایف 16 طیارے بھیجے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کنٹرول روم سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں