“اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے: فوجی اہداف نشانہ بنائے گئے”

“اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے کے اثرات: 2 ایرانی فوجی شہید”

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، فوجی اہداف نشانہ بنائے گئے
اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل سازی کی تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں و دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایران پر فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں۔
انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ان میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کیے جاتے تھے۔
قبل ازیں، ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں کا ناکام بنا دیا گیا ہے، ۔
بعد ازاں، ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ آج صبح اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔
ادھر، اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یہ ایرانی حکومت کی جانب سے ’مہینوں سے جاری حملوں‘ کے جواب میں تھا۔
اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں