اسموگ کا تدارک: ادارہ ماحولیات پنجاب کے ایکشنز میں تیزی

پنجاب میں اسموگ کا تدارک: 328 اینٹوں کے بھٹوں کی مسماری

اسموگ کا تدارک ‘دارہ ماحولیات پنجاب کے ایکشنز میں تیزی
اسموگ کے تدارک کے لیے ادارہ ماحولیات پنجاب کے ایکشنز میں مزید تیزی آ گئی۔
یکم اکتوبرسے اب تک 328 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کردیا گیا۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیرکے بیان کے مطابق ادارہ ماحولیات پنجاب کی گزشتہ 20 دنوں کے دوران پنجاب بھر میں 1487 صنعتی یونٹس اور 4000 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی۔
ساجد بشیرکا کہنا ہے کہ ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
20 دنوں کے دوران 93 انڈسٹریل یونٹس اور 72 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کردیا گیا۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں 1415 یونٹس اور بھٹوں کو نوٹسز اور 145 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
پنجاب بھر میں 17559 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی انسپکشن جبکہ5192 کے چالان اور 600 گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں