افغان سرزمین کا دہشتگردی کے لیے استعمال: وزیراعظم کا ایس سی او کانفرنس میں پیغام
افغان سرزمین کا دہشتگردیکیلئے استعمال روکنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ایس سی اوکانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی کیلئےعلاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے۔
آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کررہا ہے۔
جناح کنونشن اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں شریک رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا انعقاد ہمارے لیے اعزازکی بات ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایس سی اوممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں۔
پائیدارترقی کیلئےعلاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔
آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کررہا ہے۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنےلوگوں کوبہترمعیارزندگی اورسہولتیں فراہم کرنی ہیں۔
معاشی ترقی، استحکام اورخوشحالی کیلئے مل کر آگے بڑھناہے۔
وقت آ گیا ایس سی اوکے مقاصد، اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں