“امریکا کی کمزور خارجہ پالیسی: ساجد تارڑ کا تجزیہ”
روس اور چین امریکا کی کمزور خارجہ پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، مشیر ٹرمپ
امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جیتنے سے پاکستان کے حالات زیادہ نہیں بدلیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹورل کالج کے ساتھ پاپولر ووٹ بھی حاصل کریں گے۔
اور ان کے کے جیتنے سے پاکستان کے حالات پر کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا، پاکستان کے حالات پاکستانیوں نے خود ہی بدلنے ہیں۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے امریکا کے اتحادی خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں نئی گروپ بندیاں ہو رہی ہیں، روس اور چین امریکا کی کمزور خارجہ پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں