امریکی الیکشن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی: افغان شہری کی گرفتاری

داعش کی حمایت میں امریکی الیکشن کی سازش: ناصر احمد توحیدی کی کہانی

امریکی الیکشن ‘ دہشت گردی کی منصوبہ بندی‘ افغان شہری گرفتار
امریکی الیکشن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی (امریکہ ) نے ریاستِ اوکلاہاما سے ایک افغان شہر ی کو امریکی الیکشن میں دہشتگردانہ کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
فیڈرل پراسیکیوٹرکے مطابق ناصر احمد توحیدی داعش کی حمایت میں امریکی الیکشن میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہاتھا۔
امریکی الیکشن میں حملے کی سازش میں توحیدی کا بھتیجا اور کچھ دوسرے نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
توحیدی اور اس سازش میں شریک تمام ملزمان داعش کے کارندے ہیں اور انہوں نے امریکہ میں اپنے حملے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے۔
توحیدی اور اس کے بھتیجے نے اپنے آبائی گھر کو بیچ کر امریکی الیکشن کو ٹارگٹ کرنے کے لئے اسلحہ اور گولہ بارو دخریدا،توحیدی نےاس سے قبل شام میں موجود داعش کی نمائندہ تنظیم کو 540ڈالر کی رقم کریپٹوکرنسی میں عطیہ کی،-
21ستمبر توحیدی نے دو کلاشینکوف رائفلز اور 500 گولیاں منگوانے کے لئے اپنے دوست سے ٹیلی گرام پہ رابطہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں