“امریکی انتخابات پر خرچ: 15 ارب 90 کروڑ ڈالرز کا تخمینہ”

“امریکی انتخابات پر خرچ: حیران کن اعداد و شمار اور اثرات”

رواں برس ہونیوالے امریکی انتخابات پر کتنا خرچ آئے گا ؟
امریکا میں 5نومبر 2024ء کو ہونے والے صدارتی الیکشن پر کم از کم 15ارب 90 کروڑ ڈالرز (44کھرب 16 ارب روپے) خرچ ہونگے ۔
جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا صدر بننے کیلئے بے حد رقم خرچ ہوتی ہے اور اس رقم کو حاصل کرنے کے لیے، امیدواروں کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیں۔
، امیدوار اپنی مہم کی مالی اعانت اپنے پیسے سے کر سکتے ہیں یا وہ نجی عطیہ دہندگان سے بھی مہم کیلئے رقم جمع کر سکتے ہیں۔
آئندہ ماہ میں امریکی صدارتی انتخاب پر خرچ ہونیوالی رقم پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔
امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں۔
جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں ۔
جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں