“سال 2024 میں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز”

“انکم ٹیکس گوشواروں میں 100 فیصد اضافہ: 48 لاکھ فائلرز کا ریکارڈ”

سال 2024یں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 48لاکھ سے تجاوز
ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی کام کر گئی۔ق
انونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، فائلرز کی تعداد 100 فیصد اضافے کے ساتھ ا48 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک گوشواروں کے ساتھ 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس بھی جمع کرایا گیا ہے جو پچھلے سال سے 66 ارب روپے زیادہ ہے۔
ٹیکس گوشوارے کی توسیع شدہ دوسری ڈیڈلائن ختم ہونے میں پانچ روز باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 24 لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوگیا،۔
ان میں سے 18 لاکھ 20 ہزار 484 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 38 فیصد نے قابل ٹیکس انکم صفر ظاہر کی۔
انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا،۔
پچھلے سال اسی مدت کے دوران گوشواروں کے ساتھ 56 ارب 55 کروڑ ٹیکس ملا۔
گوشواورں کے ساتھ ٹیکس وصولی میں 66 ارب یعنی 17.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جولائی 2023 سے اب تک 16 لاکھ 90 ہزار 303 نئے افراد ٹیکس فائلر بنے،۔
ان میں سے 10 لاکھ 70 ہزار 732 نئے افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں