انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع: تاجر تنظیموں کا مطالبہ پورا
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز سامنے آئی تھی۔
اور تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
جبکہ ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
لیکن، ایف بی آر نے تاریخ میں توسع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی ۔
اور تمام ٹیکس دہندگان جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کیلئے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں