پاکستان نے ایرانی مقدمے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی
پاکستان کا عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے پر دفاع کا فیصلہ
اسلام آباد: ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں تاخیر پر ایران کی جانب سے عالمی ثالثی عدالت میں دائر کیے جانے والے مقدمے پر پاکستان نے دفاع کے لیے قانونی فرمز اور وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے تین قانونی فرمز اور آسٹریلیا میں مقیم ایک اہم وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
تاکہ گیس پائپ لائن پرپیشرفت نہ کرنے پر پیرس میں ثالثی کی عدالت میں ایرانی مقدمے سے نمٹا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ مقدمہ ایران نے پاکستان کے خلاف اس بنیاد پر دائر کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں پائپ لائن کا حصہ مکمل نہیں کیا۔
اور نہ ہی ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے تحت 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس وصول کی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے تین معروف بین الاقوامی قانونی فرمز وائٹ اینڈ کیس، تھری کراؤنز اور وِلکی فیر گیلگر سمیت آسٹریلیا میں مقیم ایک اہم وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
جو تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں دنیا کے معروف وکلا میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں