“ایران کی فضائی حدود میں پروازیں بحال، یورپی ایئرلائنز کو احتیاطی مشورہ”
اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال
ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد معطل ہونے والے فضائی آپریشن کو بحال کردیا ہے۔
ایران میں جمعرات کی صبح تک تمام اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں معطل تھیں جن کو اب بحال کردیا گیا ہے۔
ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ۔
تاہم اب تمام ایئرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
تاہم 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ منگل کی شب ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 کے قریب میزائل داغے تھے۔
جن میں بیلسٹک میزائل سمیت ہائپر سونگ میزائل شامل تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں