ایم کیو ایم کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کی مجوزہ آئینی ترمیم پر بیٹھک
مجوزہ آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کی اسلام آباد میں بیٹھک
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے مجوزہ آئینی ترمیم پر گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ایک بیٹھک کی۔
اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی اراکین گورنر ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کی۔
اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت سینیٹرز اور ایم این ایز شریک ہوئے،۔
اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس سی او سمٹ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دی گئی۔
اجلاس میں سینیٹرز اور اراکین اسمبلی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر تجاویز طلب کی گئی اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے تجویز کردہ آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں