“بابر اعظم کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ: پیچھے کی کہانی”

“بابر اعظم کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ، محمد رضوان نئے قائد مقرر”

بابر اعظم نے کوچز سے مشورے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کوچز سے مشورے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ محمد رضوان قومی وائٹ بال ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے۔
بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، ایسے کھلاڑی بہت لمبے عرصے بعد آتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا۔
ان کا فیصلہ تھا وہ بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہتے تھے، وہ کپتان نہیں رہنا چاہتے تو یہ ان کا حق ہے۔
انہوں نے کوچز سے مشورے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب کی رائے تھی کہ رضوان کو کپتان ہونا چاہیے اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان ہونا چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں