“بلوچستان میں تعلیم کی بہتری: بارہ سالوں سے بند اسکولوں کا دوبارہ آغاز”
ہم نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسکول کی تقریب میں شرکت کی۔
جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے۔
ایک منظم سازش کے تحت طلبا کو ملک دشمن کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی سے ناراض بچوں کو ریاست کے خلاف کیا جارہا ہے۔
والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، حکومت بچوں کو ہاورڈ اور اکسفورڈ بھجوا رہی ہے اورملک دشمن ان کو خود کش بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئٹہ میں پروفیسر ناظمہ طارق بلاک قائم کررہی ہے۔
صحت کے حوالے سے جاری منصوبے پر عمل درآمد سے صوبہ ترقی کرے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی طالبات کو محدود وسائل میں سہولیات دے رہے ہیں۔
تعلیمی بجٹ سو فیصد بڑھایا ہے، پندرہ ہزار اساتذہ کو نوکری دے رہے ہیں۔
ملازمتوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں