بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: آئینی ترامیم پر مشاورت مکمل، بیرسٹر گوہر

آئینی ترامیم پر مشاورت: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تفصیلات

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ‘ آئینی ترامیم پر مشاورت ہوگئی ، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہےاور آئینی ترامیم پر مشاورت بھی ہوگئی ہے۔
تحریک انصاف کا وفد راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کےبعد واپس روانہ ہوگیا۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔
پھر آپ کے ساتھ تفصیل سے بات کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کے لیے منظوری دی ہے۔
جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
پی ٹی آئی وفد میں شامل اسد قیصر نے صحافیوں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں