بجلی صارفین سے اووربلنگ: دو سال میں 46 ارب کا انکشاف

ڈسکوز کی جانب سے اووربلنگ کا انکشاف: صارفین کو 46 ارب کا نقصان

بجلی صارفین سے دو سال میں 46 ارب کی اووربلنگ کا انکشاف
ڈسکوز کی جانب سے دوسال میں بجلی صارفین سے ڈیڑھ ارب یونٹس سے زائد کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
مہنگی بجلی کے باوجود بے رحم ڈسکوز صارفین پراووربلنگ کا بوجھ بھی ڈالتی رہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سےاووربلنگ کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 24-2023 کی رپورٹ نے سی پی پی اے اور ڈسکوز کے بلنگ نظام پر سوالات اٹھا دیئے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےانکوائری کی سفارش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال میں 46 ارب روپے سے زائد کی اووربلنگ کی گئی۔
مالی سال 24-2023 میں 25 ارب روپے کی اوور بلنگ ہوئی جبکہ مالی سال 23-2022 میں 21 ارب روپے کی اوور بلنگ ہوئی۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 2023،22 میں 66 کروڑ اور24-2023 میں 88 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ ، دوسال کے دوران ایک ارب 54 کروڑ یونٹ اووربلنگ سے چارج کی گئیں۔
ڈسکوز نے تمام صارفین سے100 فیصد اضافی چارج کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں