بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال: این ڈی ایم اے کا پیشگی الرٹ

بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان: اکتوبر میں پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان

بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا پیشگی الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا پیشگی الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی بھارت کے قریب ہے۔
اس سسٹم کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ سسٹم ممکنہ طور پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکراسکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں