“برطانوی وزیراعظم کی چیف آف اسٹاف سُو گرے مستعفی: اندرونی اختلافات کی خبریں”

“برطانوی وزیراعظم کی چیف آف اسٹاف سُو گرے مستعفی: اندرونی اختلافات کی خبریں”

“برطانوی حکومت میں اختلافات: وزیراعظم کی چیف آف اسٹاف کا استعفیٰ”

برطانوی وزیراعظم کی ’چیف آف اسٹاف‘ اندرونی اختلافات کی خبروں پر عہدے سے مستعفی
برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی چیف آف اسٹاف سُو گرے نے اندرونی اختلافات کی خبروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
سُو گرے کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں مجھ پر یہ واضح ہوا کہ میری عہدے سے متعلق کئی طرح کی خبریں تبدیلی کیلئے حکومت کے اہم کاموں میں ڈسٹریکشن کا سبب بن رہی ہیں۔
اس لیے میں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق سینیئر سول سرونٹ سُو گرے پر حکمران جماعت کے سینیئر رہنماؤں کی جانب سے اسٹارمر حکومت کو درپیش چیلنجز اور اپنی تنخواہ سے متعلق خبریں میڈیا کو لیک کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا تھا۔
برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے سُو گرے کی خدمات 2023 میں اس وقت حاصل کیں تھیں۔
جب وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھتے تھے، تاہم اس وقت بھی ان کی تقرری کو متنازعہ قرار دیا گیا تھا۔
کیونکہ وہ بورس جانسن کی حکومت کی جانب سے 2022 میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کی پارٹیوں سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرچکی تھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں