ضلع دُکی بلوچستان: کوئلے کی کانوں پر حملہ، 20 مزدور جان سے گئے
بلوچستان: ضلع دُکی میں کوئلےکی کانوں پرحملہ، 20 مزدورجاں بحق
بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر رات گئے سفاک دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
حملے میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے۔
بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈگرینیڈ اور دیگر اسلحہ استعمال کیا۔
مشینوں کو بھی آگ لگا دی،جاں بحق مزدوروں کا تعلق ژوب،قلعہ سیف اللہ ۔ پشین ۔ لورالائی اورموسیٰ خیل سے تھا۔
لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،واقعے کےخلاف آج دکی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےدکی میں بےگناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی۔
سرفراز بگٹی نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوردہشت گردوں کےخلاف فوری و مؤثرکارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ مذکورہ علاقے کو سیل کرکےدہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔
دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے۔
اسی لیے وہ مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں