33 سال بعد بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
بل گیٹس پہلی مرتبہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی دولت میں کمی کے باعث 33 سال بعد پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئےہیں۔
امریکی جریدے ‘فوربز’ کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین 10 افراد کی فہرست سے باہر ہو کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
، 1991 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بل گیٹس دنیا کے 10 سرفہرست ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
مائیکروسافٹ کے شریک بانی اگرچہ اب بھی 107 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
لیکن ان کی مجموعی دولت میں ایک سال کے مقابلے میں 4 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی طلاق ہے۔
میلنڈا 27 سال تک بل گیٹس کی اہلیہ رہیں تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں