سلیل انکولا کی والدہ کی ہلاکت: الم ناک واقعہ کی تفصیلات
بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلاکٹی لاش برآمد
بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر سلیل انکولا کی والدہ ملا اشوک انکولا کی گلا کٹی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہو ئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ملا اشوک انکولا کی لاش جمعہ، 4 اکتوبر کو پونے کے پرابھات روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ میں ملی۔
پولیس کے مطابق ملا اشوک کا گلا کٹا ہوا تھا اور زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہوگی۔
یہ المناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملا اشوک کی ملازمہ صبح 11:30 بجے کام کے لیے پہنچی۔
لیکن دروازے پر کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دی۔
پولیس جب فلیٹ میں داخل ہوئی تو اداکار کی والدہ کی لاش کچن کے چاقو سے کٹے ہوئے گلے کے ساتھ ملی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں