آئی سی سی کی سربراہی پر بھارت کی گرفت: 6 سالہ منصوبہ
بھارت کا آئی سی سی کی سربراہی طویل عرصے تک اپنے پاس رکھنے کا منصوبہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور اس کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی کی سربراہی 6 سال تک اپنے پاس رکھنے کا منصوبہ بنالیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے پریزینٹیشن دی گئی ۔
جس پر اراکین نے ایک بار پھر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی۔
، تاہم حیران کن طور پر پریس ریلیز میں پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
اور نہ ہی ایونٹ کے شیڈول پر کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اجلاس میں آئی سی سی نے ویمن کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایسوسی ایٹس اراکین کی سیریز کروانے کا فیصلہ کیا ۔
اور مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس میں ویمن ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بورڈ نے ویمن کرکٹ کے نئے فیوچر ٹور پروگرام 29-2025 کی منظوری بھی دے دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں