کینیڈا کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارت کو ٹروڈو کی تنبیہ
بھارت کی طرف سے کینیڈا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے واضح اشارے ہیں، جسٹن ٹروڈو
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کو واضح طور پر ملکی خود مختاری کا مرتکب قرار دے دیا۔
جسٹن ٹروڈو کے حالیہ بیان سے دو روز قبل بھارت اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔
اوٹاوا نے دعویٰ کیا تھا کہ سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف مہم میں بھارت کا کردار پہلے سے کافی زیادہ بڑھ چکا ہے۔
کینیڈا نے گزشتہ سال بھارت پر ان کی سرزمین پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔
جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
غیر ملکی مداخلت پر عدالتی سماعت کے موقع پر جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بات کرتے ہوئے بھارتی حکومتی نمائندوں کے جانب سے ان کی سرزمین پر کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک وسیع تر مہم قرار دیا۔
انہوں نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس واضح اور یقینی طور پر اب پہلے سے زیادہ اشارے موجود ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں