بینکوں کی بندش: اسلام آباد میں ڈکیتیوں میں اضافہ اور حفاظتی اقدامات
ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے متعدد بینک بند
اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں اضافے پر پولیس حرکت میں آگئی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعدد بینک بند کردیے جب کہ بینک میں 3 گارڈز رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
وفاقی پولیس نے بینک ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق 50 سال سے زائد کم عمر کے گارڈ تعینات کرنے پر پابندی ہے۔
ہر بینک کو 3 گارڈ رکھنا لازمی ہیں۔خیال رہے کہ متعدد بینکوں میں گارڈز کی تعداد 3 سے کم ہے اور وہ بھی 50 سال سے زائد عمر کے گارڈ تعینات کر رکھے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے فوری طور پر ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر بینک انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں گزشتہ روز دونوں بینک میں ہونے والی ڈکیتیوں کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں