سپریم کورٹ میں اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا اہم بیان

جسٹس منصور علی شاہ: جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، اپارٹمنٹ کیس میں ریمارکس

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ
جسٹس منصورعلی شاہ نے اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس میں ریمارکس دیے کہ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 ٹو میں اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزارخوشدل خان ملک نے کہا کہ ہماری دعا ہے آپ اسی طرح بینچ ایک میں ہی رہیں۔
اس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ایم ڈی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں