حملہ آوروں کی شہریت منسوخ: وزیر داخلہ کا اعلان

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی

فائزعیسیٰ پر حملہ کرنے والوں کی شہریت منسوخ کرینگے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کےلیے فوری کارروائی کی جائے گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فوٹیجز کی مدد سے لندن میں چیف جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے اور حملہ آوروں کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے ۔
اور ان کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔
، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں