اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کی منظوری دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ صرف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی کنسٹریکشن ہوئی۔
، کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس حوالے سے پہلا نوٹس 2014 میں دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ کیا ’آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔
اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے‘۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں