“دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری”

“وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی: اہم مالی فیصلے”

دفاعی منصوبوں کیلئے 45 ارب روپےکی تکنیکی گرانٹ کی منظوری
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہو۔
ا جس دوران دفاعی منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔
جس میں کہا گیاہے کہ کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت بڑھانےکی منظوری کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
این آئی ایچ میں تیارکردہ ویکسین کی قیمت 891.65 روپےسےبڑھاکر1980 روپےمقرر کی گئی ہے ۔
یہ ویکسین اسلام آباد چک شہزاد میں جنرل ہسپتال کو فراہم کی جائے گی۔
آئندہ سال اپریل میں 14 ویں ساوتھ ایشین گیمزکیلئے 40 کروڑ روپےگرانٹ کی منظوری موخر کی گئی ہے ۔
اسپانسرشپ، کمرشل ایڈورٹائزنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لےکرگرانٹ پرغورکیاجائےگا۔
اجلاس میں آذربائیجان میں کاپ 29 ماحولیاتی اجلاس کیلئے 15 کروڑ روپےکی گرانٹ ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملازمین کے خصوصی الاؤنس میں اضافےکی منظوری دیدی گئی ۔
ڈیلی الاونس میں اضافے پر 26 کروڑ 47 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
اے این ایف رواں مالی سال کے مختص کردہ بجٹ سے اخراجات کرےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں