دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کی خواہاں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر عطا تارڑ: دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کے مواقع تلاش کر رہی ہے

دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کی خواہاں ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کی خواہاں ہے۔
عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔
ریڈ زون میں دھرنے کا مقصد کارسرکار کو مفلوج کرنا ہے، مجھے کوئی بتا دے انکے دھرنےکا مقصد کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا کس چیز کے خلاف ہے، کچھ نہیں پتا، مطالبات کا بتائیں؟
این آر او کا تو ہمیں پتا ہے، آپکے دور میں ایک منصوبہ نہیں لگا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہے۔
آئی ایم ایف کو خط ملک کی بربادی کیلئے لکھا گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کی پولیس آنسو گیس لیکر آئی ہے۔
پورے ملک میں مہنگائی کم اور کے پی میں زیادہ ہے۔
پی ٹی آئی والوں کی پوری توجہ دھرنوں پر ہے۔
کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ ایس سی او کو سبوتاژ کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں