دیت کی رقم میں 20 فیصد اضافہ: وفاقی حکومت نے 81 لاکھ روپے مقرر کیے

وفاقی حکومت کا اعلان: دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے

دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر
وفاقی حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی۔
رواں مالی سال کے لیے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ سمیت دیگر فنڈز پر شرح منافع میں بھی کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت نے 1860 کے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت دیت کو 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دیا ہے۔
پی پی سی کی دفعہ 323 کی ذیلی شق 2 کے تحت یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر بنتی ہے۔
مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا۔
جس میں مالی سال 2023 کے 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
پی پی سی کی دفعہ 323 کا تقاضا ہے کہ عدالت، قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلام کے احکام کے تابع اور مجرم اور مقتول کے ورثاء کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
دیت کی قیمت طے کرے، جو 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں