“پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت منظور کرلی”

“پشاور ہائی کورٹ میں شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت کی تفصیلات”

شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور
پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور شاندانہ گلزار پشاور ہائی کورٹ راہداری ضمانت کے لیے پہنچ گئے۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نےسماعت کی۔
عدالت نے شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شکیل احمد کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے معاشرے کو نقصان ہورہا ہے۔
آپ لوگوں کو مل بیٹھ کر پارلیمنٹ میں ان مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔ تین دن راستے بند ہوگئے تھے۔
لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔اگر آپ پارلیمنٹ میں مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں۔
تو ملک اور عوام کے لئے بہتر ہوگا۔اللہ ہمارے ملک پر رحم کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں