بھارت کے صنعتکار رتن ٹاٹا کا 86 برس کی عمر میں انتقال
بھارت کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے
بھارت کے معروف صنعتکار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کا 86 برس کی عمر میں چل بسے۔
ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
جس کی تصدیق ٹاٹا گروپ کی جانب سے بدھ کو ایک بیان میں کی گئی۔
رتن ٹاٹا ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جہاں انہیں پیر کے روز داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال سے رتن ٹاٹا کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بڑھتی عمر سے متعلق طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔
جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ ہوں گے۔
رتن ٹاٹا 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے اور 2012 تک اس منصب پر فائز رہے ۔
جبکہ 2012 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں