روس کی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش: وزیر اعظم کی ملاقات

روسی وزیر اعظم کی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی پیشکش

روس کی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی پیشکش
روس نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی پیشکش کردی۔
روسی وزیر اعظم میخائیل مشوستن کی اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
روسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روسی کمپنیاں تیل اور تیل کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں گیس کی صنعت کی ترقی میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
میخائیل مشوستن کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو توانائی کے ذرائع کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نارتھ ساؤتھ کوریڈور کے حوالے سے کارگو ٹرانسپورٹیشن میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے پاک روس دوسرا انویسٹمنٹ فورم پاکستان میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ .
پہلا پاک روس انویسٹمنٹ فورم کا اجلاس ماسکو میں ہوا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں