“زین قریشی نے پارٹی کی وفاداری کے باوجود عہدہ چھوڑ دیا”
پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زین قریشی مستعفی ہوگئے
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زین قریشی مستعفی ہوگئے۔
پی ٹی آسی کے ممبر نیشنل اسمبلی ( ایم این اے ) زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس حوالے سے زین قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
آزاد اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی ، بانی پی ٹی آئی اور والد کا وفادار تھا ، ہوں اور رہوں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں