“زین قریشی کا 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے کا مؤقف”

‘”زین قریشی کا ویڈیو بیان: 26 ویں آئینی ترمیم پر پروپیگنڈا کی تردید”

26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا، زین قریشی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن اسمبلی زین قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے بھی 4 ارکان پہنچ۔
اپوزیشن ممبرز ایوان میں حکومتی بینچوں پر براجمان ہیں جن میں عثمان علی ، مبارک زیب، ظہور قریشی اور اورنگزیب کھچی شامل تھے۔
مسلم لیگ ق کے رکن چوہدری الیاس بھی ایوان میں پہنچے۔
اپوزیشن کے مزید 4 ارکان حکومتی لابی میں بھی موجود تھے جو ایوان میں نہیں آئے۔
ارکان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، ریاض فتیانہ ، مقداد حسین اور اسلم گھمن شامل تھے۔
تاہم، ترامیم منظور ہونے کے بعد زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا ۔
، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں